بھارتی ہاکی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی

بھونیشور :نیوزی لینڈ نے بھارتی ہاکی ٹیم کو ہرا کرہاکی ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں میزبان ٹیم ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں بھی نہ پہنچ سکی۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تین تین گول سے برابررہا لیکن نیوزی لینڈ نے پنلٹی پر کامیابی حاصل کی جس کے بعد وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔