Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
نیشنل گرڈ میں فنی خرابی , کراچی ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون |

نیشنل گرڈ میں فنی خرابی , کراچی ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون

اسلام آباد: نیشنل گرڈ میں خرابی،بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں پاور ڈویژن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجلی کی فراہمی میں کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔اسلام آ باد،راولپنڈی،کراچی،لاہور اور پشاورسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈا ؤن ہوا،پشاور اور مضافاتی علاقوں میں بریک کے ڈاؤن کی وجہ سے صبح ساڑھے 7 بجے سے بجلی بند ہوئی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

کیسکوحکام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں،ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوینسی کم ہو گئی،بجلی کی فریکوینسی متعلقہ سطح سے کم ہونے پر کیسکیڈنگ ہوئی جس کے باعث ایک کے بعد دوسرے پاور پلانٹ ٹرپ کرتے گئے

دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے،بجلی کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔پاور پلانٹس بند ہونے سے سندھ کے اضلاع کے علاوہ جنوبی پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے۔
لاہور میں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہوئی جس کے باعث کیسکیڈنگ ہوئی اور ایک کے بعد ایک پاور پلانٹ ٹرپ ہوگئے۔

فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ، سرگودھا، شور کوٹ،پیر محل اور ملتان ریجن سمیت دیگر کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق اسلام آباد کے 117 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی،متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع نیشنل پاور کنٹرول کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ سسٹم مکمل طور پر بند ہے،مین لائنوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا اور بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔