کراچی میں سردی کی لہر بڑھ گئی،2 دن تک معمول سے تیزہوائیں چلنے کاامکان

کراچی:شہر میں سردی کی لہر بڑھ گئی،دو دن تک معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں،رفتار 45کلومیٹرتک بڑھ سکتی ہے،بدھ کو کم سے کم پارہ 7.5ڈگری ریکارڈ ہوا،جناح ٹرمینل پر5.9ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے شہر چھور میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔منگل کی شب شہر میں چلنے والی سرد ہواوں کے سبب بدھ کو موسم سرد اورخشک رہا،تاہم اس دوران ہواوں کی رفتار متوازن رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا کم سے کم پارہ 7.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23.4ڈگری ریکارڈ ہوا،محکمہ موسمیات کے مطابق مطابق دیگر سرکاری ویدر اسٹیشن میں سب سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 5.9 ڈگری ریکارڈ ہوا،میٹ کمپلیکس(کراچی)پر کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری جبکہ پی اے ایف فیصل اور پی اے ایف مسرور پر 8.5 ڈگری رہاْ

دیہی سندھ کے شہر چھور میں گذشتہ روز دیگر اضلاع کے مقابلے میں سب سے کم 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، خیرپورمیں2.3،مٹھی 2.5،سکھر،پڈین،موہنجودڑو،سکرنڈ میں 3،ٹنڈوجام میں 4،دادو5،لاڑکانہ 5.5،روہڑی،شہید بے نظیرآباد 6،بدین،ٹھٹھ 7،حیدرآباد میں 7.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے جاری کولڈ ویو الرٹ کے مطابق آج(جمعرات)اورکل شہر میں معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں، ہواوں کی سمت شمال مشرقی بلوچستان کی جانب سے رہے گی، تندوتیز ہواوں کے سبب سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے، اگلے چندروز کے دوران سمندری ہوائیں غیرفعال رہ سکتی ہیں،آج کم سے کم پارہ 6 سے 8 ڈگری اور جمعے کو8 سے 10 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق صوبہ سندھ میں جاری سردی کی لہر27جنوری تک برقراررہے گی،کراچی حیدرآباد،بدین،سجاول اورٹھٹھ کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 6سے8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوسکتا ہے،سکھر،گھوٹکی،لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ،کشمور،شکارپور،جیکب آباد،جامشورو،دادو،خیرپور،تھرپارکر،عمرکوٹ میں کم سے کم 2سے4ڈگری جبکہ شہید بے نظیرآباد،نوشہروفیروز،سانگھڑ،میرپورخاص،مٹیاری،ٹنڈوالہیار،ٹنڈومحمد خان میں کم سے کم درجہ حرارت 3سے5ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔