Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی: مشتبہ گیس سے اموات،3فیکٹریاں بند،4افراد گرفتار | زرائع نیوز

کراچی: مشتبہ گیس سے اموات،3فیکٹریاں بند،4افراد گرفتار

کراچی: کراچی کے ضلع کیماڑی میں گیس سے 18اموات کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا ہے جبکہ انتظامیہ نے4افرادگرفتارکرلئے اور 3فیکٹریاں بندکردی ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےکمشنر کراچی، ڈی جی ہیلتھ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے الگ الگ رپورٹ طلب کرتے ہوئے انتظامیہ سے پوچھا کہ یہ کون سی فیکٹریاں ہیں جن سے زہریلی گیس کا اخراج ہو رہا ہے؟کیا ان فیکٹریوں کا کبھی معائنہ بھی کیا گیا ہے؟ ۔

ادھرڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار علی ابڑو نےبتایا کہ چھوٹی فیکٹریوں سے نکلنے والے دھویں اور کیمیکل سے اموات کا شبہ ہے۔

3 فیکٹریاں سربمہر کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا گیاہے جن میں ایک فیکٹری کا مالک بھی شامل ہے۔نمونوں کی لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ کے بعد ہی اموات کی حتمی وجہ بتاسکیں گے۔