Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فاروق ستار کا سانحہ 12 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ | زرائع نیوز

فاروق ستار کا سانحہ 12 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لانے کا مطالبہ

کراچی: (دنیا نیوز) سانحہ 12 مئی کے دس برس مکمل ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے سوا ساری جماعتیں بارہ مئی پر پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہیں، دس برس بعد بھی اس واقعہ پر سیاست کی جا رہی ہے اور اس کی ذمہ داری ایم کیو ایم پر ڈالی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں پوئنٹ سکورنگ کرنے کے بجائے شفاف تحقیقات اور رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کریں۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سانحہ بارہ مئی کے بعد ایم کیو ایم کے سو سے زائد کارکنان و رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ 12 مئی کے شہداء کے ساتھ انصاف ہو اور جو قاتل ہیں وہ جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں۔

ایم کیو ایم کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ عام کی جائے اور اگر عوام اس سے مطمئن نہ ہوں تو ایک اور تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔