Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
100اور72 صفحات والے پاسپورٹ عارضی طور پر بند | زرائع نیوز

100اور72 صفحات والے پاسپورٹ عارضی طور پر بند

لاہور : پاسپورٹ حکام نے 100اور72 صفحات والے پاسپورٹ بنانے عارضی طور پر بند کر دیئے ہیں اور اب صرف 36 صفحات والے پاسپورٹ کا اجرا کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ بک نہ ہونے کے باعث 100 اور 72 صفحات والے پاسپورٹ کا اجرا عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ۔واضع رہے کہ ملک میں 100 صفحات، 72 صفحات اور36 صفحات والے پاسپورٹ کا اجرا کیا جاتا ہے تاہم پاسپورٹ بک نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ حکام نے 100 اور 72صفحات والے پاسپورٹ کا اجرا روک دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملک میں پہلے 36 صفحات والے پاسپورٹ ہی جاری کئے جاتے تھے تاہم بعد ازاں تاجر برادری اور بیرون ممالک کا زیادہ سفر کرنے والوں کی سہولت کے پیش نظر 36 صفحات کے علاوہ 100 اور 72صفحات والے پاسپورٹ متعارف کروائے گئے تھےجن کی تیاری عارضی طور پر روک دی گئی ۔

پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے عارضی طور پر مذکورہ پاسپورٹ کی تیاری کا عمل روک گیا ہے کہ جیسے ہی پاسپورٹ بک کا مسئلہ حل ہو تا ہے دوبارہ72 اور 100 صفحات والے پاسپورٹ کا اجرا شروع کر دیا جائے گا ۔