ممبئی : بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کا کہنا ہے کہ میں کترینہ کیف کے لیے ’پرفیکٹ شوہر‘ نہیں ہوں۔
ایک انٹرویو کے دوران اپنی شخصیت میں موجود خامیوں کے حوالے سے بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پرفیکٹ ہونا انسان کے لیے بالکل ایسے ہے جیسے کہ وہ کسی سراب کے پیچھے بھاگ رہا ہوں کیونکہ ہر کوئی پرفیکٹ بننے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے, میرا نہیں خیال کہ میں کترینہ کے لیے ایک پرفیکٹ شوہر ہوں بلکہ میں کسی بھی طرح سے ایک پرفیکٹ انسان نہیں ہوں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ایک اچھا شوہر بن سکوں, میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ میں جیسا انسان کل تھا آج اس سے بہتر انسان بنوں گا۔
وکی کوشل نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ کسی دوسرے انسان کے ساتھ رہنا شروع کرتے ہیں جوکہ آپ کے لیے زندگی بھر کا ساتھی ہو تو آپ بہت کچھ نیا سیکھتے ہیں, پچھلے ایک سال کے دوران میں نے جو کچھ سیکھا وہ اس سب پر بھاری ہے جوکہ میں نے اپنی پچھلی پوری زندگی میں سیکھا۔
