کراچی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے پولی کلینک میں مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوئے ہیں۔شیخ رشید کو بکتر بند گاڑی میں اسلام آباد کے پولی کلینک پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے پولی کلینک کے ایمرجنسی وارڈ میں خون اور یورین ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے, اسپتال میں شیخ رشید کی ای سی جی بھی کی گئی ہے۔
