Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بلاگرز میٹ اپ: کراچی کے انفلوئنسرز نے خود کو پھر مہمان نواز ثابت کردیا | زرائع نیوز

بلاگرز میٹ اپ: کراچی کے انفلوئنسرز نے خود کو پھر مہمان نواز ثابت کردیا

کراچی: شہر قائد کے بلاگرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ایک بار پھر مہمان نواز شہر کا باسی ہونے کا ثبوت دے دیا۔

اسلام آباد سے آئی بلاگر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر آمنہ جبین کے اعزاز میں کلفٹن میں قائم نجی ہوٹل میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں بیشتر وہ لوگ شامل تھے جو ایک دوسرے کو برسوں سے سوشل میڈیا پر جانتے تھے تاہم وہ پہلی بار بالمشافہ ملے تھے۔

فوٹو بشکریہ ۔۔ طیب میمن ٹویٹر

سوشل میڈیا انفلوئنسرز / بلاگرز میں طیب میمن، نعمان یونس، کائنات فاروق، عادی میمن، اتبان حنیف، سحر حسن سمیت دیگر موجود تھے جنہوں نے ایک دوسرے کو سامنے دیکھ کر مسرت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسلام آباد سے تشریف لائیں آمنہ جبین تھیلے کھانے اور نوجوان بلاگرز کی صلاحیتوں جبکہ مہمان نوازی سے بہت زیادہ متاثر ہوئیں اور انہوں نے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بلاگر طیب میمن نے بتایا کہ پروگرام میں شرکت کیلیے خصوصی دعوت نہیں دی گئی تھی بلکہ یہ دعوت عام تھی۔