Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ کی 7؍ جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لئے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل | زرائع نیوز

سندھ کی 7؍ جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لئے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل

کراچی : سندھ کی 7؍ جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے سلسلے میں انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

ا تلاش کمیٹی نے 20؍ روز کے دوران ان 7جامعات کیلئے 200سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز کئے ۔تلاش کمیٹی نے ہر جامعہ کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے تین ناموں پر مشتمل پینل کا انتخاب کرلیا ہے جسے سمری کی صورت میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس بھیجا جائے گا۔

ان 7؍ جامعات میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی، آئی بی اے سکھر یونیورسٹی، سکھر خواتین یونیورسٹی، اروڑ یونیورسٹی سکھر، اللہ بخش سومرو یونیورسٹی اور ٹیکنیکل یونیورسٹی خیر پورشامل ہیں ۔