Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پاک آرمی کا ترکیہ میں ریسکیوآپریشن جاری،مزید 17 لاشیں ورثا کے حوالے | زرائع نیوز

پاک آرمی کا ترکیہ میں ریسکیوآپریشن جاری،مزید 17 لاشیں ورثا کے حوالے

اسلا م آباد: پاکستان آرمی کا ترکیہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ 14مزید جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق 17مزید لاشیں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

مجموعی طور پر اب تک 77جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیاجس میں 34جگہوں پر ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا۔پاکستان آرمی کی ریسکیوٹیموں نے 8 لوگوں کو زندہ نکال لیا۔

پاک فضائیہ کا طیارہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو امدادی سامان فراہم کرنے کے مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد واپس نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔ پاک فضائیہ کی کوششوں سے علاقے میں پھنسے پاکستانی طلبا اور خاندانوں کو طیارے کے ذریعے بحفاظت واپس لایا گیا۔