Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
خیرپور یونیورسٹی کی لاپتہ طالبہ بھی محبت کی ماری نکلی | زرائع نیوز

خیرپور یونیورسٹی کی لاپتہ طالبہ بھی محبت کی ماری نکلی

خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیر پور سے لا پتہ ہونے والی شاہ عبد الطیف یونیورسٹی کی طالبہ فوزیہ کو کراچی کے علاقہ سے بازیاب کروالیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فوزیہ کو کراچی کے علاقہ پٹیل پاڑہ سے بازیاب کروایا گیا اور اس کے ساتھ موجود یونیورسٹی کی بس کے کنڈیکٹر عبدالحکیم کھوسو کو بھی گرفتار کر لیا۔ بازیاب کروائے جانے پر فوزیہ نے بیان دیا کہ اسے اغوا نہیں کیاگیا تھا بلکہ اس نے عبد الحکیم کھوسو سے پسند کی شادی کی۔

عبد الحکیم کھوسو نے بیان دیا کہ حیدر آباد میں فوزیہ سے شادی کی تھی۔ فوزیہ کو سکھر میں سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فوزیہ نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے کہا کہ میں عبد الحکیم کو نہیں جانتی ، کراچی اپنی بہن سے ملنے گئی تھی۔ فوزیہ نے عدالت سے استدعا کی کہ اس لڑکے کو رہا کیا جائے اور میں اپنے والدین کے پاس واپس جانا چاہتی ہوں۔

فوزیہ کے بیان کے بعد عبد الحکیم کھوسو کو رہا کر کے فوزیہ کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔