وفاقی وزیر برائے بحری امور اور ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جب فوج میں بغاوت کی اپیل کی تھی ان پر بہت ہلکا مقدمہ بنایا گیا تھا کیونکہ شہباز گل کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور ہم پر تشدد پر اکسانے والی تقریر سننے پر ایک دن میں 27 دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے جبکہ تقریر سننا ایک قدرتی عمل ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر جہاز رانی فیصل سبز واری نے بلدیہ کورنگی میں پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدالتیں جتنی زیادہ سیاسی مقدمات کو غور سے دیکھ رہی ہیں ہمارے وقتوں میں بھی دیکھا ہوتا۔ اگر ماضی میں نہیں دیکھا تو انے والے دنوں میں جس کے ساتھ زیاتی ہو عدالتیں انصاف کریں امید ہے آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مِسنگ پرسن پر بھی پنجاب کے معاملے پر عدالتیں سخت ریمارکس دیتی ہیں۔ فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ واٹر بورڈ نجکاری پر ہم کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیتے ہیں ہم نجکاری کے خلاف ہیں واٹر بورڈ کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہئے کتنا پانی واٹر بورڈ کو مل رہا ہے اور کتنا وہ لوگوں کو دیتے ہیں اس کی بلنگ ہونی چاہیے اور ترقیاتی پروجیکٹ کی آڈٹ ہونی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جہاں 5 یو سی ہونی چاہئیے شہری علاقوں میں 1 یو سی بنا دی۔ جس پر ہم نے اعتراض کیا سندھ حکومت نے بھی اپنی غلطی تسلیم کی کہ انہوں نے غلط حلقہ بندیاں کی ہیں۔
انہوں نے کہا بلدیاتی حلقہ بندیوں پر انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 2018 میں حمایت کے بعد وزیر اعظم بنے تھے کئی پارٹیوں کی ان کو حمایت تھی ان کو چاہئیے تھا پہلے قانون سازی صحت مند گفتگو کرتے۔ انہوں نے کہا منسٹری پورٹ شپنگ کئ جانب سے ڈیمرج معافی کی سمری بھیج دی گئی شپنگ کمپنی سے بھی بات چیت کی جارہی ہے۔صوبوں کو بھی معیشت پر وفاق کا ساتھ دینا چائیے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ حکومتوں کو ماحول دوست اقدامات کی ضرورت ہے عوام میں ایسی نمائش سے شعور اجاگر ہوتا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر جہاز رانی فیصل سبز واری نے بلدیہ کورنگی میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا دس روزہ نمائش کا انعقاد ماڈل پارک کورنگی میں کیا گیا نمائش میں پھولوں کی 17 سے زائد اقسام رکھی گئی ہیں پھولوں کی نمائش کے دوران عوام کا پارک میں داخلہ بھی مفت ہے افتتاحی تقریب رکن سندھ اسمبلی غلام جیلانی، ایڈمنسٹریٹر ومیونسپل کمشنر موجود تھے۔
