Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈان لیکس:‌ پاک فوج کے پاس مریم نواز کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں: سینئر صحافی | زرائع نیوز

ڈان لیکس:‌ پاک فوج کے پاس مریم نواز کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں: سینئر صحافی

 سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے استفسار پر آرمی چیف نے جواب دیا تھا کہ فوج کے پاس ڈان لیکس میںمریم نواز کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کچھ عرصہ قبل آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات میں ڈان لیکس کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

عمران خان نے آرمی چیف سے ڈان لیکس معاملے میں مریم نواز کے ملوث ہونے کا سوال کیا تھا۔ عمران خان کے سوال پر آرمی چیف نے جواب دیا تھا کہ فوج کے پاس ڈان لیکس میں مریم نواز کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سینیئر صحافی چوہدری غلام حسین مسلم لیگ نواز کے سخت مخالف شمار کئے جاتے ہیں اور انہیں حکومت مخالف مہم جوئی کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔