Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات منگل کو عقیدت و احترام سے منایاجائے گا | زرائع نیوز

حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات منگل کو عقیدت و احترام سے منایاجائے گا

کراچی : جلیل القدر صحابی سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا یوم وفات 22 رجب المرجب بمطابق 14 فروری بروز منگل ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

مختلف تنظیمیں اور جماعتیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کرینگی جس میں مقررین فاتح شام و قبرص سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار اور بے مثال فتوحات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔