اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا

نئی دہلی : پاکستان نے ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان اسکواش ٹیم نے فائنل میں میزبان بھارت کو شکست دی۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف فائنل 0-2 سے جیتتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کیا۔حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو 7-11، 5-11، 4- 11 سے شکست دی۔

نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو 10-12، 11-9، 11-13، 9-11 سے ہرایا۔