Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ایک طرف فیض دوسری طرف بابارحمتے، عمران کیلئے آج بھی مکمل چھوٹ ہے : مریم |

ایک طرف فیض دوسری طرف بابارحمتے، عمران کیلئے آج بھی مکمل چھوٹ ہے : مریم

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اورسینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان کیلئے ایک طرف جنرل(ر) فیض اور دوسری طرف بابا رحمت لگا ہوا تھا، عدلیہ آج بھی انہیں کھلی چھوٹ دے رہی ہے، عمران خان کیساتھ ایک سلوک اور ہمارےساتھ دوسرا سلوک کیا گیا، ہم یہ نہیں کہتے مہنگائی نہیں ، قریب قریب کوئی ریلیف کا امکان بھی نہیں ، نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے،ان پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دینگے۔

ا سلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےمریم نواز نے کہا وطن واپسی آئی تو عوام کا جوش خروش اور تعداد دیکھ کر خوشگوار سرپرائز ملا ،میری توقعات سے بڑھ کر ریسپانس ملا،لوگوں کا جذبہ اصل پیمانہ ہوتا ہے،ورکرز کنونشن ہورہے ہیں ،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے ، مشکل ترین دور میں میڈیا نےساتھ دیاجس پر بہت شکریہ ادا کرتی ہوں،مجھ پر لگائے گئے الزامات کہاں ہیں؟ ۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے ،مہنگائی ایک حقیقت ہے، اس سے آنکھیں بند نہیں کرسکتے، آئی ایم ایف نے گلے سے دبوچ رکھا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے عوام اور ملک کیلئے کچھ نہیں کیا، تمام توجہ ترجمانوں کے اجلاس پر رہی،اس نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، جب سے حکومت میں آئے تھے ہم نے سیاسی میدان کھلا چھوڑ دیا تھا جو ہماری غلطی تھی، اپوزیشن دور میں آپ کے پاس وقت ہوتا ہے،اس وقت ہمارا بیانیہ بھی مضبوط تھا، 4،5 سال ہمارے بہت متحرک گزرے، میاں صاحب کے موجود نہ ہونے سے جماعت کی کاکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

مریم نے مزید کہاکہ سوشل میڈیا کے حوالے سے جماعت نے ادراک ذرا دیر سے کیا، کسی پر جھوٹا الزام تو دور سچ پر بات کرتے ہوئے بھی احتیاط کرتی ہوں، ٹیریان وائٹ کے کیس پر احتیاط کے باعث ہی بات نہیں کرتی، ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے ، سوشل میڈیا کی کمزوری کی بنیادی وجہ یہ ہے مسلم لیگ (ن) عملی میدان میں کام کرنے والی جماعت ہے ، مسلم لیگ (ن) پراپیگنڈے پر چلنے والی جماعت نہیں ،ہمارا سوشل میڈیا رضاکارانہ جذبے سے کام کر رہا تھا ،ہمارے والنٹئیرز کی اتنی کارکردگی تھی کہ پاپا جونز والوں کو ہم پر کریک ڈاؤن کرنا پڑا ، پی ٹی آئی نے سرکاری خرچ پر لاکھوں روپے سے کی بورڈ وارئیررز بھرتی کئے ،ہم اپنا آئی ٹی ونگ بنا رہے ہیں، ڈاکٹر افنان اﷲ اس پر کام کر رہے ہیں،والنٹیئرز کو حلقہ وار منظم کر رہے ہیں، شاہد خاقان بڑے بھائی ہیں، وہ ناراض نہیں، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں،ان کا میرے والد سے 30برس سے زیادہ کا تعلق ہے ،میں ان کے پاس چل کر جاؤں گی ،وہ اگر میری حوصلہ افزائی کریں گے تو بڑی اچھی بات ہوگی، احسن اقبال، سعد رفیق سب سینئرز کی سرپرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں ،سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی، نہ ہی میری ایسی پرورش ہے۔