Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ کردیا | زرائع نیوز

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ کردیا

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بائیس روپے کا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیاگیا، پٹرول 22.20روپے،ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 17.20روپے مہنگا کر دیاگیا ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 12.90روپے، لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں 

اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 249.80 روپے سے بڑھ کر272 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20روپےاضافے کے ساتھ262.80 روپے سے بڑھا کر 280روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 12.90روپےاضافے کے ساتھ189.83 روپے سے بڑھ کر 202.73 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل9.68 روپے اضافے کے ساتھ187 روپے سے بڑھ کر 198.68روپے فی لیٹرفی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر گرنے کے باعث کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔