Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پی ایس ایل:کراچی کنگز نے لاہور کو ہرا کر فتح کا کھاتہ کھول لیا | زرائع نیوز

پی ایس ایل:کراچی کنگز نے لاہور کو ہرا کر فتح کا کھاتہ کھول لیا

کراچی:اکستان سپر لیگ 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے ہرا دیا۔

لاہور نے ٹاس جیت کر کراچی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

کنگز کی طرف سے جیمز ونس نے 46، میتھیو ویڈ نے 36، بین کٹنگ نے 20 رنز بنائے جبکہ کپتان عماد وسیم 19 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، حارث رئوف اور لیام ڈائوسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 18 ویں اووور میں 118 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اوپنر مرزا بیگ نے 45، کامران غلام نے 23، سکندر رضا نے 18، فخر زمان نے 15 رنز بنائے ۔

کنکز کی طرف سے عاکف جاوید نے 4، عامر یامین ، بین کٹنگ نے 2،2 جبکہ عمادوسیم اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔