اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کاطریقہ کارتبدیل کرنے کامطالبہ کردیا۔پیپلزپارٹی کے سینیٹرزنے مردم شماری سے متعلق قرارداد سینٹ میں جمع کرادی۔
پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیاہے کہ قومی مردم شماری ڈیفکٹیومیتھڈپرکی جائے،قراردادکے متن کے مطابق مردم شماری کے روزفردجہاں مقیم ہووہیں گناجائے،آبادی کی بنیادپرچلنے والے تمام پروگرامزنادراڈیٹاکے ذریعے کئے جائیں۔
