کسی دکان پر کباب کھا کر دکھائیں, عمران اسماعیل کا شرجیل میمن کو چیلنج

کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کو چیلنج دے دیا۔انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران اسماعیل نے چیلنج کیا کہ شرجیل میمن کسی بھی دن کسی دکان پر کباب کھا کر دکھائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ناسور بن چکی ہے، ماضی میں مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان دن بہ دن مقبول ہوتے جا رہے ہیں، الیکشن کا نام سن کر سب بھاگ جاتے ہیں, ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید ہے، ن لیگ نے ہمیشہ سے ججز کو دباؤ میں رکھنے کی کوشش کی۔