Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
یکطرفہ میچ ، قلندرز نے یونائیٹڈ کو 110 رنز سے ہرا دیا | زرائع نیوز

یکطرفہ میچ ، قلندرز نے یونائیٹڈ کو 110 رنز سے ہرا دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 16 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو110رنز سے ہرا دیا ۔

قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جس میں عبداللہ شفیق سب سے زیادہ 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔

فخر زمان 36 سیم بلنگز نے 33 اورسکندر رضا 23 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ یونائیٹڈ کی طرف سے ٹام کیورن نے 3 شاداب خان نے 2 حسن علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔ جواب میںہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 13.5 اوورز میں90رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 23 رنز بنائے ۔ قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے سب سے زیادہ 3راشدخان ، سکندر رضا نے 2،2 زمان خان اور حارث رئوف نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔

آل رائونڈ کارکردگی پر سکندر رضا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ آج پی ایس ایل 8 میں آرام کا دن ہے ۔