Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ مارچ میں کیے جانے کا امکان | زرائع نیوز

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ مارچ میں کیے جانے کا امکان

اسلام آباد : پاکستان کا عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہو گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا، گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے۔

ذرائع نے کہا کہ مذاکرات 2 مارچ کو دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، مذاکرات بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنے کے بعد ہوں گے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرنا ہو گا، مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہو گا اور قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی کئی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 کے بجائے 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا، اسٹاف لیول معاہدہ اب مارچ میں کیے جانے کا امکان ہے۔