اسلام آباد: حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی اور بجلی صارفین پر 76 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا۔
آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کیا جس کا وزارت توانائی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرچارج صارفین سے مارچ سے جون 2023ء کے دوران وصول کیا جائیگا.
مجموعی سرچارج بڑھ کر3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائیگا جبکہ اس وقت بجلی صارفین پہلے ہی43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کررہے ہیں۔
سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، جون2023ء تک بجلی صارفین سے تقریبا 76 ارب روپے اضافی وصول کئے جائینگے۔
