راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائٹیڈ کو 13 رنز شکست دے دی۔
شاندار بیٹنگ پر محمد حارث کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنزبنائے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد محمد حارث اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار 115 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لنکن بلےباز 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ محمد حارث نے 39 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے ۔
کپتان ٹام کوہلر کیڈمور 12، حسیب اللہ خان 10، عامر جمال 9، مجیب الرحمن 2 جبکہ جمی نیشم ایک رن بناسکے،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 3، شاداب خان 2 جبکہ فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 166 رنز پر آئوٹ ہو گئی۔
آل راؤنڈر فہیم اشرف نے 13گیندوں پر 38 رنز کی تیز ترین اننگ کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے۔ ۔ اوپنر ایلکس ہیزل15، کولن منرو 15،رحمان اللہ گرباز 33 ، کپتان شاداب خان 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پشاور زلمی کے بولر خرم شہزاد اور صفیان مقیم نے تین ، تین جبکہ عامر جمال اور جمی نیشم نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔
