کراچی: وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے 7 کمشنرز کو نوٹیفائی کردیا، نئے کمشنرز کی مدت آئندہ 3 سال کیلئے ہوگی، جن میں ڈاکٹر خالد شیخ، ڈاکٹر انیس موسوی، پروفیسر سمیر قریشی، پروفیسر شعیب گھنگھاٹ، ڈاکٹر سجاد صدیقی، ڈاکٹر مرزا علی اظہر اور ڈاکٹر عبدالغفور شورو شامل ہیں، چند ہفتوں میں مزید 2 کمشنرز کی منظوری دی جائے گی۔
نوٹیفائی کمشنرز کا کہنا تھا کہ وہ SHCC میں بہتری لائیں گے، چھوٹے بڑے اسپتالوں کی رجسٹریشن کرکے لائسنس دیں گے، اتائیوں کا خاتمہ کیا جائے گا، نئے کمشنرز نے بتایا کہ ہوسکتا ہے کچھ افسران کو تبدیل بھی کیا جائے۔
