Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اورنگی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق | زرائع نیوز

اورنگی: نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی : اورنگی ٹاؤن رئیس امروہی گوٹھ گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ قیوم آباد اورکلفٹن بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، لیکن پولیس اندھی گولیاں چلانے والوں کا تاحال سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے۔

اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤں سیکٹرساڑھے گیارہ رئیس امروہی گوٹھ گلی نمبر3 مکان نمبر554 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا جسے پہلے قطراوربعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی بچہ دوران علاج دم توڑ گیا جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 8 سالہ عبداللہ ولد ایازخان کے نام سے کی گئی جاں بحق بچے کا والد زری کا کام کرتا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ اواقبال مارکیٹ امین مغل نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والااتوارکی شب ساڑھے 12 بجے کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سرپر لگنے سے زخمی ہوا تاہم بچے کے والدین سمجھے کہ انکا بیٹا ڈریسنگ ٹیبل کا کونہ سرکرنے لگنے سے زخمی ہوا کیونکہ پہلے بھی بیٹا ایک سے دو بار ڈریسنگ ٹیبل کا کونہ سر پر لگنے سے زخمی ہو چکا تھا والدین نے بچے کے سرکے زخم پر پیٹی بنادی پانچ سے چھ گھنٹے گزر جانے کے بعد پیرکی صبح زخمی بچے نے سر میں شیدد درد کی تو والدین اسے فوری قطر اسپتال لے گئے جہاں قطراسپتال کے عملے نے بتایا کہ بچہ سر پر ٹیبل کا کونہ لگنے سے زخمی نہیں ہوا ،بچے کے سر پر زخم کسی اورچیز کا ہے لہذا بچے کو فوری جناح اسپتال لے لیاجایا گیا ہے جہاں بچے کا سٹی اسکین کیا جا رہا تھا تو زخمی بچہ بیہوش ہو گیا اورکچھ دیگرمیں بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچے کا گھرکچا پکا ہے اور چھت پرٹین کی زنگ آلود چادریں موجود ہیں اندھی گولی کہاں سے آئی نہ تو بچے کے والدین کو علم نہیں نہ اب تک پولیس کو معلوم ہوسکا ہے جبکہ پولیس نے ادرگرد سے بھی معلوم کیا کہ کہیں کوئی شادی کی تقریب تو نہیں ہو رہی ہے لیکن اس حوالے سے بھی کچھ معلوم نہ ہوسکا ۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد بچی کے لاش ورثاء کے حوالے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے، تاکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔