Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیوایم کی اربوں روپے کی پراپرٹی نکل آنا باعث شرم ہے ، ندیم نصرت | زرائع نیوز

ایم کیوایم کی اربوں روپے کی پراپرٹی نکل آنا باعث شرم ہے ، ندیم نصرت

لندن : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنوینر اور اس کے بانی کے دور کے چیف لیفٹیننٹ ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ اس جماعت ایم کیو ایم کی اربوں روپے کی پراپرٹی نکل آئی۔

ایم کیو ایم پراپرٹیز کیس پر ندیم نصرت نے اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروع سے مؤقف تھا کہ یہ جائیدادیں شہیدوں کی امانت ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں آیا ہے تو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے، فوکس اس پر ہونا چاہیے کہ یہ پراپرٹیز سیاسی و ذاتی استعمال میں نہ آئیں۔
یہ بھی پڑھیے

بانی ایم کیو ایم لندن ہائیکورٹ میں 10 ملین پونڈ کی پراپرٹی کا کیس ہار گئے۔ندیم نصرت نے مطالبہ کیا کہ ان پراپرٹیز کی رقم شفاف طریقے سے پاکستان منتقل کی جائے، یہ رقم شہیدوں، لاپتہ اور اسیر کارکنوں کی فیملیز کو دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور دیگر لوگ بھی پارٹی کی پراپرٹی میں رہے ہیں، وہ جائیدادیں بھی بکنی چاہئیں اور پیسے شہیدوں کی فیملیز کو جانے چاہئیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنوینر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پراپرٹی کیس پر نظریاتی کارکنان مایوس ہیں، وہ کہتے ہیں کہ اتنا پیسہ باہر کیسے گیا؟ پراپرٹیز کیوں خریدی گئیں؟

ندیم نصرت کا یہ بھی کہنا ہے کہ جائیدادوں، سیٹوں اور عہدوں پر لڑنے اور ایک دوسرے کی کردار کشی سے گریز کرنا چاہیے۔

(بشکریہ جنگ ویب)