کراچی: معمول سے تیزہواوں کے سبب دوسرے روز بھی موسم معتدل رہا،زیادہ سے زیادہ پارہ 31.8ڈگری رہا،جمعےکوموسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
ہفتے کو گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔جمعرات کو شہر کا مطلع صاف اورجذوی ابرآلودرہا،دوسرے روز بھی شہرمیں معمول سے تیزسمندری ہوائیں چلیں،جس کی زیادہ سےزیادہ رفتار30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،تیزہواوں کی وجہ سےپارہ معتدل رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈہوا،جمعےکوپارہ جذوی ابرآلود رہ سکتا ہے جبکہ ہفتے کو شہر میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی 17تا20مارچ بارش کا امکان برقرارہے۔
