Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیمرا نے آج کسی بھی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی لگادی | زرائع نیوز

پیمرا نے آج کسی بھی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی لگادی

لاہور : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے آج کسی بھی قسم کی ریلی، عوامی اجتماع کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی۔

پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کسی بھی جماعت، تنظیم اور فرد وغیرہ کے جلوس کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے بھی جلوس اور ریلی کی لائیو یا ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد ہے۔

پابندی پیمرا ایکٹ کی سیکشن 26 اے کے تحت عائد کی گئی۔