Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کہا تھا ناں کہ یہ ایک دہشتگرد جماعت ہے, مریم کی عمران اور پی ٹی آئی پر شدیدتنقید | زرائع نیوز

کہا تھا ناں کہ یہ ایک دہشتگرد جماعت ہے, مریم کی عمران اور پی ٹی آئی پر شدیدتنقید

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر زمان پارک میں ایک خاتون ہے تو پولیس پر اندر سے گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟ جھوٹ بولنے سے پہلے سوچتے نہیں؟۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے ایک پیٹرول بم اہلکاروں کی جانب پھینکا جا رہا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں لکھا کہ کہا تھا ناں کہ یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اور سزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مناظر آج سے پہلے صرف دہشت گردی کے حوالے سے دیکھنے کو ملے، پاکستان میں سیاسی رہنماؤں، سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے ہمیشہ قربانیاں دیں، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت اور عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہو گی۔