راولپنڈی :پاک فوج اورریاستی اداروں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچانے کافیصلہ کرلیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام دیدیا۔
کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے ایک بار پھر ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا ماحول ہے،بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کا وزیرستان اورایس ایس جی ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی اہمیت کا حامل ہےکیونکہ یہ دہشتگردی کیخلاف ریاستی عزم کااظہارہے، بنوں آپریشن میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد مارے جانے سے ٹی ٹی پی اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ہے،ایس ایس جی کمانڈوزنے آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا ،پاک فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا،بنوں آپریشن تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا، کامیاب آپریشن کے بعد آرمی چیف کے ایس ایس جی اور وزیرستان کے دورے سے فوج، عوام اور دہشتگردوں کو دوٹوک پیغام ملا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ اب لڑائی کو دہشتگردوں کے گڑھ تک لے جایاجائیگا،دہشتگردوں اوران کے سہولتکاروں ،حمایتیوں کے گٹھ جوڑکوحتمی طورپرتوڑاجائیگا،آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے ہیرو ایس ایس جی کمانڈوز کوقوم کے ماتھے کا جھومر قرار دیا۔
آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا ہے کہ بنوں آپریشن دہشتگردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔
