کراچی: تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی کے علاقے سعید آباد سے گرفتار دہشت گرد سلیمان نے اہم انکشافات کر دیے انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق 2008 میں آرمی آپریشن روکنے کیلئے ایک گھنٹے تک ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی۔

سوات کے مین روڈ پر ساتھیوں کے ہمراہ تین مقامات پرمائنز نصب کرنے کا اعتراف بھی کیا. 2008 میں خیبرپختونخواہ میں شمزو تھانے کا گھیراؤ کرکے ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا، ساتھیوں کی رہائی کے بعد انہیں چھوڑاگیا 2013 میں اے این پی کے رہنما بشیر جان کے جلسے میں رکشے سے دھماکا کیا 2013 میں اتحاد ٹاؤن میں اے این پی کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ 2014 میں اتحاد ٹاؤن میں گھر کے ساتھ خالی پلاٹ میں بال بم، آئی ای ڈی، خودکش جیکٹ اور دستی بم چھپائے ، بچوں نے خالی پلاٹ میں آگ لگائی جس سے ڈمپ کیا ہوا بارود پھٹ گیا، گرفتار دہشت گرد سلیمان نے ٹارگٹ کلر اور ریکی کرنے والے ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں: