سعودی عرب : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر سلمان علی آغا نے عمرہ ادا کر لیا۔
سلمان علی آغا نے خانۂ کعبہ کے نزدیک سے عمرے کی ادائیگی کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ’اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو یہاں بلائے اور بار بار بلائے۔
پاکستانی کرکٹرز سمیت مداحوں نے بھی عمرے کی ادائیگی پر سلمان علی آغا کو مبارک باد بھی دی ہے۔

