Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یوم پاکستان پر پاک بحریہ کی خصوصی تقاریب, 21 توپوں کی سلامی | زرائع نیوز

یوم پاکستان پر پاک بحریہ کی خصوصی تقاریب, 21 توپوں کی سلامی

کراچی : پاک بحریہ نے بھی یومِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔اُنہوں نے بتایا کہ مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا اور پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشاٸی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ نے یہ بھی بتایا کہ گوادر اور اورماڑا میں یومِ پاکستان پر خصوصی تقاریب اور ریلی کا اہتمام کیا، جس میں وہاں کے اسکولوں کے بچے بھی ملی جوش و جذبے سے شریک ہوئے۔