Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاہور :حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے 2 روز کا راہداری ریمانڈ دے دیاگیا | زرائع نیوز

لاہور :حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے 2 روز کا راہداری ریمانڈ دے دیاگیا

کراچی : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے 2 روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں۔حسان نیازی کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
مدعی اقبال نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں وہ شخص انٹرویو دے رہا تھا۔
شہری کے مطابق انٹرویو میں اس شخص نے کہا کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو کسی کا خیال نہیں رکھا جائے گا، دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔مدعی اقبال نے بتایا کہ اس شخص کا نام حسان نیازی عرف حفیظ اللّٰہ نیازی معلوم ہوا، وہ شخص ساتھیوں کی مدد سے عوام کو بغاوت پر اکسا رہا تھا۔