Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پری زاد ڈرامے کے احمدعلی کے نئے ڈرامے کا نام " ایڈیئٹ " کیوں ؟ تفصیلات جانیئے! | زرائع نیوز

پری زاد ڈرامے کے احمدعلی کے نئے ڈرامے کا نام ” ایڈیئٹ ” کیوں ؟ تفصیلات جانیئے!

کراچی : پری زاد ڈرامے کے بعد اب احمد علی اکبر نظر آئیں گے نئے ڈرامے ایڈیئٹ (Idiot) میں، جس میں وہ انتہائی معصوم اورسادہ انسان کا کردار نبھاتے دیکھائی دیے گئے۔ایڈیئٹ (Idiot) ڈرامے کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو کہ اپنی عمر کے ساتھ بڑا تو ہوتا ہے ۔
اس کی معصومیت اوردنیا کے طورطریقوں، رسم و رواج کو نہ سمجھ پانے کی وجہ سے اسے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور ایسے معصوم شخص کے ساتھ دنیا کیسا برتاو کرتی ہے ؟؟ اس ڈرامے کی کہانی کو تحریر کیا ہے معروف ڈرامہ نگار کیفایت روڈنی نے ۔ جنہوں نے اس سے قبل مائی ڈئیر سوتن ، دو قدم دور تھے ، می رقصم ، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی ، من کے موتی اور من چاہی جیسے مقبول ڈراموں کو تحریر کیا۔
اس ڈرامے کی ہدایات دیں ہیں شہزاد انجم نے۔جبکہ احمد علی اکبر اورمنشا پاشا ایڈیئٹ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ڈرامے کے پوسٹر کو احمد علی اکبر اورمنشا پاشا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔