Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
واٹس ایپ نے آڈیو میسج سے متعلق کون سا نیا فیچر متعارف کرا دیا ؟ جانئیے ! | زرائع نیوز

واٹس ایپ نے آڈیو میسج سے متعلق کون سا نیا فیچر متعارف کرا دیا ؟ جانئیے !

نیویارک: واٹس ایپ میں ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو ان صارفین کو پسند آئے گا جو بہت زیادہ آڈیو میسجز بھیجتے ہیں۔
یہ نیا فیچر تصاویر کے لیے اگست2021میں متعارف کرائے گئے ویو ونس فیچر کی طرح کام کرے گا۔یعنی آڈیو میسج اوپن ہونے کے بعد چیٹ سے خودکار طور پر غائب یا ڈیلیٹ ہو جائے گا۔
اس نئے فیچر سے صارفین کو یہ پریشانی نہیں ہوگی کہ ان کے حساس آڈیو میسجز کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔
یہ فیچر ابھی تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔