Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
آئی ایم ایف کا سستے پیٹرول اسکیم پر شدید اعتراض |

آئی ایم ایف کا سستے پیٹرول اسکیم پر شدید اعتراض

اسلام آباد :بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان دیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا۔