Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ! وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟ جانئیے! | زرائع نیوز

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ! وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟ جانئیے!

اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا۔
حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر کیوریٹیو ریویو ریفرنس دا ئر ہوا تھا۔حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون کو کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہلِ خانہ کو ہراساں اور بدنام کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کوئی ریفرنس نہیں تھا، یہ ایک منصف مزاج جج کے خلاف منتقم مزاج عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون مارنے اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی، پاکستان بار کونسل سمیت وکلاء تنظیموں نے بھی اس ریفرنس کی مخالفت کی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ریفرنس سے متعلق پاکستان بار سمیت وکلاء تنظیموں کی رائے کی قدر کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف کی زیرِ صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔کمزور، بے بنیاد اور سیاسی وجوہات پر کیوریٹیو ریویو ریفرنس دائر ہوا تھا۔