کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری لوگوں سے ملنے کے لیے نارتھ ناظم آباد کی فوڈ اسٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے سحری کی اور لوگوں سے ملاقات کی ۔
لوگوں نے گورنر سندھ کے ساتھ تصویریں بھی بنائیں، حیدری میں گورنر سندھ نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔گورنر سندھ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہو گئے اور ان کا پُرجوش استقبال کیا، ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
گورنر سندھ نمائش چورنگی پہ فلاحی ادارے کے دسترخوان بھی پہنچے اور لوگوں میں اپنے ہاتھوں سے سحری تقسیم کی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عوام میں جا کر ان کے مسائل سے آگاہی ملتی ہے، چاہے کچھ بھی ہو جائے، عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا، مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو بتاتا رہوں گا، مسائل حل کرنے کے لیے اختیارات سے زیادہ ارادے اور نیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی گورنر کا لقب دیے جانے پر فخر ہے، گورنر ہاؤس میں افطار کا سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا، عہدے ملنے پر عوام سے رابطہ توڑنا مناسب عمل نہیں۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔
