زرداری کی دبئی میں پی پی رہنمائوں کے ساتھ تصویر سامنے آ گئی

کراچی : سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دبئی سے پہلی تصویر سامنے آ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انور سیال نے آصف زرداری کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں آصف زرداری اور سہیل انور سیال کے ہمراہ پی پی کے رہنما شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی موجود ہیں۔سہیل انور سیال نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ سیاست کے بادشاہ، مرد حُر،صدر آصف علی زرداری صاحب کے ہمراہ دبئی میں۔
میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ آصف علی زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: