Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
نیپرا نے بجلی پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی | زرائع نیوز

نیپرا نے بجلی پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی صارفین پر 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری پر مبنی فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سے لگایا جائے گا، جو گھریلو، صنعتی، کمرشل اور زرعی صارفین پر لاگو ہوگا۔
نیپرا اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس فیصلے سے صارفین پر 335 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافی سرچارج کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔فیصلے کے مطابق اس سال جون تک حکومت 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جبکہ آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔