Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 10 ، 11 جون کو پھر بائیکاٹ کا اعلان | زرائع نیوز

پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، 10 ، 11 جون کو پھر بائیکاٹ کا اعلان

کراچی: مہنگے پھلوں کی خریداری کے بائیکاٹ کی مہم کامیاب ہوتے ہی ناجائز منافع خوروں نے ماہ مقدس میں ایک بار پھر پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، جس کے خلاف آواز صارف نے احتجاج کی کال دے دی۔

آواز صارف کی جانب سے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک بار پھر مہنگے پھلوں کی خریداری کا بائیکاٹ کر کے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں جو اُن کا جمہوری حق بھی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ کمشنر کراچی کی پرائس کنٹرول کمیٹی ناکام ہوگئی جس کے بعد فروٹ منڈی کے تاجروں نے اپنی قیمتیں مقرر کردیں جس کے نتیجے میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

آواز صارف نے عوام سے 10 اور 11 جون کو پھلوں کی خردیداری کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ احتجاج اُن ریڑھی بانوں کے لیے بھی ہے جو کسی نہ کسی صورت بھتہ دینے پر مجبور ہیں۔