Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شادی کے سوال پر تنگ آ کر نیلم منیر نے کیا جواب دیا ؟ |

شادی کے سوال پر تنگ آ کر نیلم منیر نے کیا جواب دیا ؟

کراچی : معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے سوالات سے تنگ آ کر دوٹوک جواب دیا ہے۔اداکارہ نیلم منیر کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات سے تنگ نظر آ رہی ہیں۔
نیلم منیر کا شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صحافی سے پوچھنا ہے کہ آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہے، میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں، نہ کرو ایسے سوالات ابھی۔
31 سالہ نیلم منیر کی شادی سے متعلق متعدد بار افواہیں سرگرم رہ چکی ہیں مگر وہ ہر بار اِن افواہوں کی تردید کر دیتی ہیں۔