جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بینچ بنا دیا گیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر کیس کی سماعت آج ہی 2 بجے کی جائے گی، 6 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن کریں گے۔بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے تمام ازخود نوٹسز پر کارروائی روکنے کا فیصلہ دیا تھا۔جسٹس فائز عیسیٰ نے فیصلے میں حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے پر بینچ بنانے پر اعتراض کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: