Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو چارج چھوڑنے سے روک دیا | زرائع نیوز

چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو چارج چھوڑنے سے روک دیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے ان کو فوری ریلیز کرنے سے روک دیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔
سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو خط لکھ کر انہیں فوری طور پر یہ عہدہ چھوڑ دینے کا مشورہ دیا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکریٹری کابینہ سیکریٹریٹ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی خط لکھا تھا، انہوں نے اٹارنی جنرل کو بھی خط کی کاپی بھجوا ئی تھی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے بعد رجسٹرار کو فارغ کر دیا گیا تھا، رجسٹرار کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔