Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صحافی پر تشدد، فنکشنل لیگ کے رہنما کے دستِ راز گرفتار و رہا | زرائع نیوز

صحافی پر تشدد، فنکشنل لیگ کے رہنما کے دستِ راز گرفتار و رہا

کراچی: صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمے کا اندارج اور پولیس کا  مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر پیرزادہ یاسر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ا، ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ سے 4افرادکو گرفتار کرلیا تاہم رات گئے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر انہیں رہا کردیاگیا۔

ایک بیان میں پیرزادہ یاسر نائب صدر مسلم لیگ فنکشنل سندھ نے کہا کہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس کی بیس سے زائد گاڑیوں نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پیرزادہ یاسرنے کہا کہ میں نے پہلے ہی صحافتی تنظیموں کو کہا تھا کہ میرے گارڈز نے اگر زیادتی کی ہے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ صحافیوں کے نام پر صوبائی حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے۔