Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ | زرائع نیوز

موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی:رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور درآمدات کا حجم 47کروڑڈالرز رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی تا اکتوبر موبائل فونز کی امپورٹس میں 107.91فیصد کا بڑااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں موبائل درآمدات کا حجم 47کروڑ ڈالرز رہا۔

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال اس عرصے میں 22 کروڑ60 لاکھ 51 ہزار ڈالر کے موبائل منگوائے گئے تھے۔

ادارہ شماریات نیجولائی تا اکتوبردرآمدات کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کے4ماہ میں ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات میں 75.60فیصد اضافہ ہوا۔

جس کے بعد ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات کا حجم 60کروڑ 68لاکھ 65 ہزار ڈالرز رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں درآمدات 34 کروڑ 56لاکھ ڈالرز رہا تھیں ۔

جولائی تااکتوبر موبائل سازوسامان کی درآمدات میں 14.50 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں 13 کروڑ 68 لاکھ73 ہزارڈالرزکا موبائل کا سازوسامان منگوایا گیا۔