Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
گجر اور اورنگی نالہ متاثرین کے نمائندوں کی ایڈیشنل کمشنرٹو سے ملاقات |

گجر اور اورنگی نالہ متاثرین کے نمائندوں کی ایڈیشنل کمشنرٹو سے ملاقات

ایڈیشنل کمشنرٹو عبد الصمد نظامانی سے کراچی بچاؤ تحریک سوشل میڈیا کمیٹی کی رکن لیلیٰ رضا کی زیر قیادت گجر و اورنگی نالہ متاثرین کمیٹیوں کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے ایڈیشنل کمشنر ٹو کو نالہ متاثرین کی مسنگ آئی ڈیز اور کرائے کی مد میں رکے ہوئے چیکس جیسے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر عبدالصمد نظامانی کا کہنا تھا کہ میونسپل کمشنر کے پاس مسنگ آئی ڈیز اور اپرووڈ آئی ڈیز کی فہرست موجود ہے جیسے ہی وہاں سے موصول ہوتی ہے تو ہم ان پر کام شروع کردیں گے۔

رکے ہوئے چیکس کے ایشو پر ایڈیشنل کمشنر ٹو نے بتایا کہ 340 کے لگ بھگ چیک رکے ہوئے تھے جو ہم نے کلیئر کروادیے ہیں۔ ایک ہفتے کے اندر ان کی فہرست آپ کو فراہم کردی جائے گی اور چیکس کا اجرا شروع کردیا جائے گا۔

ایڈیشنل کمشنر ٹو نے وفد کو متاثرین کے تمام مسائل کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وفد میں لیلیٰ رضا کے علاوہ کنوینر گجرنالہ کور کمیٹی عارف شاہ، سیکریٹری گجرنالہ کور کمیٹی مشتاق اعوان اور رکن اورنگی نالہ کمیٹی سرور شکور شامل تھے۔